Monday, April 2, 2012

Laptop Shahbaz Sharif ka aur Vote Imran Khan ka; an interesting analysis of CM Punjab's Laptop Scheme

Guest Post (copied from a Facebook fan-page)
دوستو اکثر کہا جاتا ہے کے نواز شریف لیپ ٹاپ کے زرئے لوگوں کے ووٹ خرید لے گا ، لیکن میں ایسا نہیں سوچتا (ویسے تو میں بھی لیپ ٹاپ کا امیدوار ہوں )،
میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں میں فیصل آباد کے ایک شہری علاقہ میں گیا تو میں نے چند نون لیگ کے بینر وغیرہ دیکھے ، اس میں حیرانی کی بات یہ تھی کہ وو ایک ٹاؤن کی تنظیم تھی ، جس کا صدر ایک نیازی تھا ، میں بوھت حیران ہوا ، نیازی اور نورے کے ساتھ ؟؟؟ہے نہ حیرانی کی بات ؟اچھا چند دن بعد کی بات ہے مجھے میرا ایک دوست نے فون کیا اور کہنے لگا کے فلاں گلی نمبر میں آ جاؤ ،کام ہے ، میں ادھر پوھنچا تو وو مجھے وہاں مل گیا ، وو مجھے ایک گھر کی بیٹھک میں لے گیا ، ادھر میں کیا دیکھتا ہوں کے وو نیازی اور اس کی ساری "کابینہ " تحریک انصاف کے سٹی صدر کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ، میں نے اپنے دوست سے پوچھا ،یار یہ کیا معاملہ ہے ؟یہ تو نون لیگ کے ہیں ، وو کہنے لگا کے بس دیکھتا جا ، اور میں ادھر دوسری مرتبہ حیران ہوا کے وو سارے تیس چالیس بمعہ ان کے صدر نیازی کے عمران خان کی تعریفیں کر رہے تھے ، اور قسمیں کھا رہے تھے کے ہم انشاللہ صرف اور صرف اپنے ضمیر کے فیصلے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے ، بعد میں نے اس نیازی سے پوچھا کے یار آپ کے تو بوھت سے بینر لگے ہوئے ہیں ، وو مجھے کہنے لگا کہ دیکھو ہم نے قیمے والے نان ، بریانیاں تو ان سے کھانی ہیں ، لیکن ووٹ تحریک کو دینا ہے ، کہنے لگا اگر یہ ہمیں بار بار بیوقوف بنا سکتے ہیں تو کیا ہم ان کو نہی بنا سکتے ؟ میں نے پوچھا تو پھر تمہاری حکمت عملی کیا ہو گی ، کہنے لگا بس جب تک ان کی حکومت ہے ان کے ساتھ ہونا ہی شو کریں گے ، جب الیکشن آییں گے تو ان کو چھوڑ کر بھاگ جاییں گے ...اور یہ ان کے ایک بڑے ٹاؤن کے عھدیدار کی بات تھی ، اور وو آج بھی عھدیدار ہے اور تحریک کی پوری سپورٹ کر رہا ہے اندر ہی اندر ..
تبھی تو ہم کہتے ہیں ارے بھائی یہ سونامی تو ابھی آیا ہی نہی ،تم حکومت سے تو نکلو دیکھنا کیسے تمہارے پاؤں سے زمین نکلتی ہے اور تمھیں سب چھوڑ کے بھاگ جاییں گے اور تم جدّہ بھاگ جاؤ گے ! ..
.
....................

We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"Pakistan Tehreek-e-Insaf FATA" Team.


No comments:

Post a Comment