Sunday, May 4, 2014

Answers to Geo propaganda abt Imran Khan (by PTI volunteers)

By: Shah Zalmay Khan
.
جب سے عمران خان نے انتخابی دھاندلی میں جیو ، جنگ اور ان کے ملازمین (سیٹھی وغیرہ) کے کردار کی بنا پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، تب سے جیو کسی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچ رہا ہے اور افتخار احمد نامی ایک جیو کا ملازم عمران خان کو مناظرے کے چیلنج دیتا پھرتا ہے (یاد رہے کہ افتخار احمد جیو کی ملازمت کیساتھ ہیمبینہ طور پر شہباز شریف  کی  پنجاب حکومت میں ایک اہم پوسٹ پربھی ملازم ہیں)۔ ساتھ ہی  جیو ہر گھنٹےبعد دس منٹ کا پروپیگنڈہ پروگرام چلاتا ہےجس میں عمران خان کے ماضی کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے کچھ سوالات کیے جاتے ہیں۔ جیو ٹی وی اور افتخار احمد کو ہم  پاکستانی نوجوانوں کا یہ پیغام ہے  کہ عمران خان کو آپ  سے مناظرے کرنے کی  ضرورت نہیں اور نہ ہی آپ کے سوالوں کیلئے  تکلف کرنے کی ضرورت ہے۔آپ کےپروپیگنڈہ سوالات کے جوابات ہم نوجوانوں کی طرف سے حاضر ہیں۔۔۔
.
جیو کا سوال: عمران خان نے ۲۰۰۲ کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی، اب کیوں دھاندلی پر شور مچارہے ہیں؟۔۔۔
جواب: ہاں عمران خان نے حمایت کی تھی لیکن پھر اپنی غلطی تسلیم کی قوم سے آن ریکارڈ معافی بھی مانگی اور مشرف دور میں جیل کاٹ کرتلافی بھی کی۔توکیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ ۲۰۱۳ کی دھاندلی پر آواز نہ اٹھائے؟
.
جیو کا سوال: عمران خان پہلے افتخار چوہدری کی تعریف کرتے تھے، اب کیوں اعتراض ہے؟۔۔۔ 
جواب: جب افتخار چوہدری کو مشرف نے  نظربند کیا تو صرف عمران خان ہی نہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ لیکن اس کا یہ مطلب تونہیں کہ اگر بعد میں افتخار چوہدری نے کوئی غلط کام کیاہے تو کوئی آواز  ہی نہ اٹھائے۔
.
جیو کا سوال:عمران خان نے ۲۰۱۰ میں سیلاب زدگان کیلئے جیو کے ساتھ مل کر کام کیا تو اب کیوں جیو پر اعتراض ہے؟۔۔۔
جواب: بھلا سیلاب زدگان کی مدد کا انتخابی دھاندلی سے کیا تعلق؟ وہ ایک انسانی مسلہ تھا جس میں سب اکھٹے ہو کر متاثرین کی مدد کررہے تھے۔جیسے ۲۰۰۵ زلزلے میں امریکی فوج کے چینوک ہیلی کاپٹر پاکستان کی مدد کیلئے آئے تھے تو کیا اب امریکی ہیلی کاپٹروں کو ملک میں دندناتے پھرنے دیں؟سیلاب زدگان کی مدد کو دھاندلی کے مسلے سے جیو ہی نتھی کرسکتا ہے۔
.
جیو کا سوال: عمران خان نے ماضی میں جیو سوپر کو کرکٹ حقوق ملنے پر اعتراض نہیں کیا تو اب کیوں؟۔۔۔ 
جواب: عمران خان نے ماضی میں اعتراض نہیں کیا کیونکہ اس وقت جیو کا کوئی ملازم کرکٹ بورڈ کا چئیر مین نہیں تھا، نہ ہی  کبھی پی ٹی وی نے حکومتی اشارے پر بولی سے خود کو باہر رکھا تاکہ جیو سوپر کیلئے میدان کھلا رہ جائے۔۔
.
جیو کا سوال: عمران خان پہلےجیو کی انڈیا کیساتھ امن کی آشا مہم کے حق میں تھے۔ اب کیوں خلاف ہوگئے؟۔۔۔ 
جواب: عمران خان نہ پہلےانڈیا کیساتھ امن کے مخالف تھے نہ اب مخالف ہیں۔خان نے صرف کہا کہ "مشرقی سرحد (انڈیا) کیساتھ امن کی آشا والے مغربی سرحد (فاٹا) میں کیوں جنگ کی آشا کررہے ہیں"؟

.
تمام انصافین یہ امیج کاپی کر کے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر وال پر شئیر کریں۔ جیو ٹی وی کے پروپیگنڈے کا جواب اب ہم اسی طرح دیں گے انشاء اللہ۔
۔
.
آج سے کچھ عرصہ پہلے میں نے میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کے حوالے سے ایک بلاگ لکھا تھا، اس کی آخری چند سطریں یہاں نقل کررہا ہوں۔ یہ کل بھی حقیقت تھی، یہی آج بھی حقیقت ہے اور یہی کل بھی حقیقت ہوگی۔
۔
اس صورتحال میں اب  ہم جیسے پڑھے لکھے  نوجوانوں کا فرض ہے کہ عمران خان کا ہاتھ بٹائیں۔یاد رکھیں کہ ہماری مدد کو کوئی نہیں آئے گا۔ اس ملک کی فلاح کیلئے سوچنا صرف عمران خان کا فرض نہیں۔آئیں اپنے گھروں، حجروں،گلی محلوں میں عمران خان کے ترجمان بنیں اور دلیل  کے ہتھیارسےاس زہریلے پروپیگنڈے کو غلط ثابت کریں۔
یاد رکھیں یہ عمران خان یا اس کے بچوں کے مستقبل کی جنگ نہیں ہے۔ عمران خان کے بچے اپنی زندگی بہترین گزار رہے ہیں اور عمران خان بھی اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزار چکا ہے۔ یہ ہماری اور آپ کی اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ یہ زرداری شریف اور اسفندیار وغیرہ اپنی اپنی اگلی نسل ہم پر حکومت کیلئے تیار کرچکے ہیں۔مریم نواز قوم کے اربوں روپے کے "یوتھ لون سکیم" کی سربراہ بنی ہے تو حمزہ شہباز پنجاب کا ڈی فیکٹو وزیر اعلیٰ۔ بلاول زرداری  کو بھٹو کا نام دے کر اور اجرک پہنا کر انگریزی زبان میں مصری ناچ گانے کے ساتھ سندھ فیسٹیول کروایا جارہا ہے۔ایمل ولی خان آج کل سرخ ٹوپی پہنے باچا خان کے نام پر پھر پختون نوجوانوں کو "پنجابی عمران خان کی غلامی" کے خلاف جذبات بھڑکانے کے چکر میں ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا لخت جگر مولانا سعد مدنی بھی اسلام کی ٹھیکیداری کے طور طریقے سیکھ رہا ہے۔
میرے بدنصیب ملک کے بدنصیب نوجوانو! کیا ہم نے ایک بار پھر ان سانپوں اور ان کے سنپولیوں سے ڈسا جانا ہے یا خود بھی کوئی "ہل جل" کرنی ہے اور ان سانپوں اور ان کے سنپولیوں کے زہر سے اپنی اگلی نسلوں کو بچانا ہے؟ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔  
.
Link to the propaganda blog: PTI, Politics Business and Venomous Propaganda (Must must read)
.
.
The writer is a tribesman from Bajaur Agency (FATA) and tweets at @PTI_FATA .
(No official association with PTI)

....................

Disclaimer: This blog is not an official PTI webpage and is run by a group of volunteers having no official position in PTI. All posts are personal opinions of the bloggers and should, in no way, be taken as official PTI word.
With Regards,
"Pakistan Tehreek-e-Insaf FATA Volunteers" Team.


15 comments:

  1. Thanks Zaman. You're a hero in PTI cause

    ReplyDelete
  2. Btw the image in not visible. It's blocked Pls post again

    ReplyDelete
  3. shahidrahmandirMay 4, 2014 at 6:57 PM

    Thanks bahiy

    ReplyDelete
  4. Well done.Iftikar ppp ka jialaOrSahbaz ka Namak khoiar hai.Dala her Tv programm mane IK k khalaf zaher ughalta rahta hai.Asay bhonknay wlay janwer k jawab daena Ik ki shan nahi.iss ko bahoun',bahoun karnay do.

    ReplyDelete
  5. very well zalmay..keep it up dear...yes we should support IK for the better future of our kids

    ReplyDelete
  6. Habib Ur Rahman TammanMay 5, 2014 at 12:47 AM

    Very comprehensive reply to Jew New's malacious Propoganda against Imran Khan

    ReplyDelete
  7. Good stuff! Keep going strong!

    ReplyDelete
  8. We, Pakitani youth Support Imran Khan and his point of view against Geo (Jew) TV. Geo believes that it can start propaganda against anyone and it will win. But now it will not happen. We, Pakistani youth will not let it happen. We strongly condemn GEO TV Network. Government needs to stop geo tv at any cost

    ReplyDelete
  9. Well Done...... Keep it Up...... People like you are true image of our Nation.....

    ReplyDelete
  10. Good going..we need such spirit

    ReplyDelete
  11. Bahi jan siasat main Sheikh Rasheed aur media main mubbashir luqman ko interview dena imran khan ki toheen hai khuda ra gande ke saath hath na milain to behter hai

    ReplyDelete
  12. đồng tâm
    game mu
    cho thuê nhà trọ
    cho thuê phòng trọ
    nhac san cuc manh
    số điện thoại tư vấn pháp luật miễn phí
    văn phòng luật
    tổng đài tư vấn pháp luật
    dịch vụ thành lập công ty trọn gói

    Lúc này Sở Dương đang đọc Bất Tử Y Thuật mà Đỗ Thế Tình tặng. Trang sách mà hắn đang
    Gấp sách lại, Sở Dương đi ra mở cửa. Trước mặt hắn là một thanh niên mặc cẩm y, vẻ mặt tuy bình tĩnh nhưng không giấu nổi sự mệt mỏi và lo lắng.

    Thấy Sở Dương mở cửa, hắn cũng không có bất kỳ biểu tình nào khác thường.

    Tuy rằng thanh niên này ăn mặc hoa lệ, nhưng y phục lại bám đầy bụi đất giống như vừa vượt qua một chặng đường dài còn chưa kịp nghỉ ngơi. Người này khẩu khí rất kiêu ngạo mà sao lại chật vật thế này nhỉ?

    Trong nháy mắt khi Sở Dương mở cửa, bụng của cẩm y thanh niên bỗng "đánh trống" vài tiếng. Có lẽ hắn đã đói từ lâu, nhưng trên mặt người này vẫn không hiện lên sự xấu hổ nào.

    Một ngọn đèn được thắp lên, ánh sáng leo lét nhảy múa nhỏ như hạt đậu.

    "Mời ngồi!"

    Cho tới bây giờ, Sở Dương mới từ phong độ của người đối diện mà đưa ra kết luận chắc chắn: người thanh niên này chính là đệ tử của đại gia tộc.

    Bởi loại khí thế thượng vị giả này, gia đình quan lại bình thường không thể có được.

    ReplyDelete